آئی پی ایل 2021 کے 14 ویں سیزن کو کورونا وائرس کی وجہ سے بی سی سی آئی نے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کئی کھلاڑیوں اور معاون عملے کا اراکین کے کورونا کی زد میں آنے کے بعد بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 14ویں سیشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیر کے روز کولکاتا نائیٹ رائیڈرز اور رویال چیلنجرز بنگلور کے بیچ احمدآباد میں ہونے والے میچ سے قبل کے کے آر کے اسپن گیندباز ورون چکرورتی اور تیز گیندباز سندیپ واریئر کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔
آئی پی ایل گورننگ کونسل کے ایک ممبر کے حوالے سے ملی اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز امت مشرا اور ردیمان ساہا کے پازیٹیو ہونے کے بعد لیا گیا۔
بی سی سی آئی کے کئی اعلی افسران اور آئی پی ایل کے فرنچائیزیز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے نیوز ایجنسی سے بات چیت میں اس کی تصدیق کردی ہے کہ آئی پی ایل کو معطل کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔