کانگریس پارٹی کے سینیٹر رہنماء اور آل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے تکبر کا اب خاتمہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا زوال شروع ہوگیا ہے اس کی تازہ مثال ان کی پارٹی کے رہنماء ہیں جو پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ Intikhab Alam On Bjp
آل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ کے قومی صدر نے کہا کہ بی جے پی کی جو حد تھی اب وہ عبور کر چکی ہے اب آگے نہیں جا سکتی ہے۔ اب یہاں سے اس کا زوال شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ دہلی: کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے نومنتخب انچارج شاہنواز شیخ کا استقبال
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے، لوگ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ کانگریس ایک پرانی پارٹی ہے یہ سب کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔
انتخاب عالم نے اس موقع پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی بھی جم کر تنقید کی۔