ETV Bharat / bharat

Internet Services Suspended امت شاہ کی ریلی کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل - راجوری میں سکیورٹی سخت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر انتظامیہ نے جموں اور راجوری میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کردیا ہے۔ Internet Services Suspended

جموں اور راجوری میں انٹرنیٹ خدمات معطل
جموں اور راجوری میں انٹرنیٹ خدمات معطل
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 12:07 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں اور راجوری اضلاع کے کچھ حصوں میں منگل کو شام سات بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس خدشے کے پیش نظر لیا کہ شرپسندوں انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ امن عامہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات کی عارضی معطلی اس وقت ہوئی جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ علاقے کے دورے پر ہیں۔Internet services suspended in rajouri and jammu

فنانشل کمشنر ہوم (ACS) آر کے گوئل کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ " جموں زون کے اے ڈی جی پی نے ٹیلی کام سروسز کی عارضی معطلی (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز 2017 کے تحت مجاز افسر ہونے کے ناطے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز)/انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈیٹا (2G/3G/4G) خدمات ضلع جموں میں اور ضلع راجوری میں اکتوبر مہینے کی تین تاریخ (شام پانچ بجے) سے چار تاریخ (شام سات بجے) تک معطل رکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Amit Shah's Rally In Rajouri ویشنو دیوی مندر پہنچے امت شاہ

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچ چکے ہیں۔ وزیر داخلہ آج جموں کے ضلع راجوری میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کریں گے۔ وزیر داخلہ کے جموں دورے کے پیش نظر پورے صوبے میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کی شام جموں پہنچے۔ امت شاہ جموں و کشمیر میں تین دن قیام کریں گے اور اج راجوری اور بارہمولہ میں دو میگا ریلیوں سے خطاب کریں گے جبکہ امکان ہے کہ وہ سرینگر میں بھی ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کر سکتے ہیں۔ Amit Shah's Rally In Rajouri

منگل کی صبح امت شاہ نے تریکوٹہ پہاڑیوں پر واقع ویشنو دیوی مندر کا دورہ کیا اور رام نوامی کے موقع پر شاہ اس مندر میں خصوصی پوجا کی۔ ویشنو دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد امت شاہ سرحدی ضلع راجوری جائیں گے، جہاں وہ ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.