ETV Bharat / bharat

Yoga in Madrasa: ملک کے مختلف مدارس میں یوگا ڈے کا اہتمام - گروڈاسن کا عالمی ریکارڈ

ملک کے مختلف اضلاع کے مدارس میں یوگا ڈے World Yoga Day Celebrated in Madrasas کے موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وہیں اس موقع پر راجستھان کے کشن گڑھ کرشنم یوگستھلی کی بانی مونیکا کماوت نے سب سے زیادہ دیر تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہ کر 'گروڈاسن' کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ International Yoga Day

مدارس میں یوگا ڈے کا اہتمام
مدارس میں یوگا ڈے کا اہتمام
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 8:39 PM IST

Updated : Jun 21, 2022, 10:47 PM IST

دنیا بھر میں یوگا ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ اسے شروع کیے جانے کے بعد سنہ 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو بطور 'عالمی یوگا ڈے' تسلیم کیا تھا۔ International yoga day وہیں ملک کے مختلف اضلاع میں یوگا ڈے کے موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بارہ بنکی کے مدارس میں یوگا ڈے کا اہتمام Yoga in Barabanki Madarsa

بارہ بنکی کے مدارس میں یوگا ڈے کا اہتمام

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے تمام امداد یافتہ مدارس میں طلبا اور اساتذہ نے پُر جوش طریقے سے یوگ کیا اور اسے اپنے لئے اور طلبہ کی صحت کے لئے مفید تسلیم کیا۔ واضح رہے کہ یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مدارس کی جدیدکاری کو لے کر نئے نئے حکم اور پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں۔ پہلے مدارس میں روز قومی ترانہ کو لازمی بنایا گیا اور اب مدارس میں یوگ کرانے کے حکم دیے گئے۔

وہیں مدارس منتظمین ہوگا کو اپنے اور طلباء کی صحت کے لئے درست مانتے ہیں۔ مدارس سے منسلک لوگوں کا ماننا ہے کہ یوگا بہتر ورزش کا طریقہ ہے۔ نبی کریم نے ورزش کے لئے حکم دیا ہے۔ یوگ سے صحت درست رہتی ہے۔ اس لئے یوگ کرنے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہے۔ کچھ عالم یہ بھی کہتے ہیں کہ تاہم نماز کو یوگ تو نہیں کہا جا سکتا لیکن نماز یوگ سے میل ضرور کھاتے ہیں۔مدارس میں یوگ کے حکم پر عمل کر کے مدارس نے متعدد پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ اس سے ان کی صحت تو درست رہے گی. ساتھ ہی انہوں نے بتا دیا ہے کہ وہ تبدیلی کے لئے پیچھے نہیں رہنے والے ہیں۔

مظفر نگر کے مدارس میں یوگا کا عالمی دن منایا گیا World Yoga Day Celebrated in Muzaffarnagar Madrasas

مظفر نگر کے مدارس میں یوگا کا عالمی دن منایا گیا

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کئی مدارس میں طلبا، طالبات اور اساتذہ نے یوگا کر صحت مند کیسے رہیں، اس پر بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے کے محلہ لادھا والا میں مدرسہ قدوسیا زین العابدین میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبا نے اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر بین الاقوامی یوگا ڈے کے طور پر یوگا کرکے اس مشن کو کامیاب بنایا ہے۔

اسی طرح مظفر نگر کے دیہی علاقے نرا میں بھی مدرسے کے طلبہ نے مولانا اور مفتی کے ساتھ مل کر مدرسے کے احاطے میں یوگ کیا اور بین الاقوامی سطح پر صحت مند اور تندرست رہنے کی دعا کی۔

میرٹھ میں یوگا ڈے تقریب کا اہتمام Yoga Day Celebration in Meerut

میرٹھ میں یوگا ڈے تقریب کا اہتمام

عالمی یوگا ڈے کے موقع پر آج میرٹھ میں بھی قریب 101 مقاماتِ پر یوگا ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یوگا کے عالمی دن کی اہمیت کو دیکھتے میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ ضلع جیل میں تقریب 3500 قیدیوں کے درمیان اس دن کو منایا گیا تاکہ قیدیوں میں کسی قسم کی بیماری پیدا نہ ہو سکے۔ یوگا کے عالمی دن کی اہمیت کو بتانے کے مقصد سے میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ ضلع جیل میں بھی اس دن کو پورے جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر مہمانان نے جہاں قیدیوں کو انسانیت کا سبق سیکھایا، وہیں ورزش کے ذریعے زندگی کی اہمیت کو بھی بتانے کی کوشش کی۔ قریب 3500 قیدیوں کے ساتھ یوگا کر ماہرین نے قیدیوں کو صحت کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کی تاکہ یہ قیدی باہر جاکر بھی صحت مند بنے رہیں۔ وہیں ضلع جیل سپری ٹینڈینٹ کا کہنا ہے کہ یوگا کا یہ پروگرام بعد میں بھی جاری رہے گا۔ جس سے سبھی قیدی یوگا کو پوری طرح سیکھ کر اپنی روز مرہ کی زندگی میں اس کو اپنا سکیں۔

عالمی یوگا دیوس کے موقع پر جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے ورزش کی اہمیت کو بتاتے ہوئے عوام کو صحت کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کی، وہیں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی صوبہ کی عوام سے اس دن کو صرف آج کے دن تک محدود نہ رہنے بات کہتے ہوئے کہا کہ ورزش انسانی زندگی کو بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد کرتی ہے۔ اس لیے اس کو ہمیں روزانہ کا معمول بنانا ہوگا۔ تبھی اس دن کے منانے کے مقصد کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

بریلی کے مدارس میں یوگا ڈے کا اہتمام Yoga In Madarsa Nooria

بریلی کے باقرگنج میں واقع مدرسہ جامعہ نوریہ میں اساتذہ کی ہدایات کے مطابق تمام طلبا نے یوم یوگا میں شرکت کی۔ بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر مدرسے کے تمام طلبا نے صحن میں دری بچھاکر یوگا کیا۔ مدرسے میں تمام طلبا کو یوگا کے طور طریقے بتانے کے لیئے ٹرینر بھی پہنچے۔ اُنہوں نے طلباء کے سامنے یوگا کا مشق کیا۔

طلبا نے بھی ٹرینرز کے طور طریقوں کی نقل کرتے ہوئے یوگا کا مشق کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے مولانا نے کہا کہ یوگا صحت کے لیے بہت بہتر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام میں یوگا کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ یوگا کی وابستگی کسی مذہب سے نہیں کرنی چاہیئے۔ آج دنیا بھر میں کروڑوں لوگ یوگا ڈے منا رہے ہیں۔ اس کا سہرا بھی بھارت کو جاتا ہے۔

ایک ٹانگ پر کھڑے رہ کر 'گروڈاسن' کا عالمی ریکارڈ Garudasana Record in Kishangarh

ایک ٹانگ پر کھڑے رہ کر 'گروڈاسن' کا عالمی ریکارڈ

راجستھان کے کشن گڑھ کرشنم یوگستھلی کی بانی مونیکا کماوت نے سب سے زیادہ دیر تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہ کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔مونیکا کماوت نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔ مونیکا بتاتی ہیں کہ اس سے قبل وہ تیز رفتاری سے سوریانمسکار کر کے ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔ انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے زیادہ وقت تک گروڈاسن کی پوزیشن پر کھڑے رہ کر اپنا نام درج کرایا ہے۔ Monika Kumawat Surya Namaskar Garudasana Record

مونیکا بتاتی ہیں کہ جہاں مرضی ہوتی ہے، وہاں راستہ بھی ہوتا ہے۔ ان کا خواب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا تھا۔ گروڈاسن میں کھڑے ہونے کے لیے، اس نے تقریباً 1 سال تک روزانہ سخت مشق کی۔ شروع میں وہ گروڈاسن میں 1 منٹ بھی کھڑی نہیں ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے کبھی اپنے مقصد سے ہمت نہیں ہاری۔ آخر کار اس نے ہمت اور ثابت قدمی سے اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ Surya Namaskar Garudasana Record

یوگا کی خواہش نے انہیں سخت محنت کرنے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں انہوں نے 33 منٹ 12 سیکنڈ تک ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گروڈاسن کرنے کا پہلا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی پر اپنے خاندان سمیت متعدد لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر چیتن شرما اور یوگا ٹیچر اور شریک بانی آشیش کمار کی نگرانی میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ اکھلیش جین، ماربل بزنس مین تیجارام کماوت اور سینیئر انجینئر آشوتوش کمار نے بھی ان کے عالمی ریکارڈ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ Surya Namaskar Garudasana Record

مونیکا نے یوگا انسٹرکٹر سینٹر میں کرشنم یوگاستھالی کی بنیاد رکھی، جہاں انہوں نے 233 یوگا کلاسز لیے اور اساتذہ کے تربیتی کورسز بھی کروائے۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ یہاں قدیم زمانے میں بابا، سنت وغیرہ باقاعدگی سے یوگا کیا کرتے تھے۔ فی الحال یوگا کرنے سے نہ صرف خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ خون کی گردش اور نظام تنفس بھی بہتر ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کشن گڑھ سمیت متعدد علاقوں مین مونیکا کئی کورونا مریضوں کو مفت یوگا سکھا کر ان کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کر رہی ہیں۔Monika Kumawat Surya Namaskar Garudasana Record

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج آٹھواں عالمی یوگا دن منایا گیا Yoga In Jamia Millia Islamia

دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج آٹھواں عالمی یوگا دن منایا گیا۔ اس موقع پر آفس آف دی گیمز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے این ایم اے کے پٹودی اسپورٹس کا مپلیکس میں خاص پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اخترنے مہمان خصوصی کے طور پر صبح ساڑھے سات بجے پروگرام کا افتتاح کیا۔ این سی سی کیڈٹ، این ایس ایس رضاکاروں اور اسٹاف اراکین نے عام یوگا پروٹوکول کو اپناتے ہوئے قوت بخش یوگا سیشن کیے۔

یوگا کے ماہر ڈاکٹر جے سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ یوگا، لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی نے سیشن کے دوران یوگا کے مختلف آسنوں کو انجام دینے میں طلبا کی رہنمائی کی۔
اس موقع پر شیخ الجامعہنجمہ اختر نے کہاکہ یوگا ہندوستان کی پیداوار ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی وجہ سے آج بین الاقوامی سطح پر اس کا جشن منایا جارہاہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ یوگا کو کسی مذہب سے منسلک نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ جسمانی اور ذہنی سکون اور صحت کے حصول کا ایک وسیلہ ہے۔ انھوں نے شرکا کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ جسمانی اور ذہنی سکون و صحت حاصل کرنے کے لیے باقاعدگی سے یوگا کیا کریں۔

پروفیسر ایوب خان ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) نے پروگرام کے آغاز میں یوگا کی اصل، اس کے ارکان اور اس کی اہمیت کے متعلق گفتگو کی۔ پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے خیر مقدمی کلمات پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر شبانہ محفوظ،صدر باسکیٹ بال اسپورٹس کلب کررہی تھیں۔ انھوں نے یوگا ڈے اجلاس کے لیے یوگا کے ماہر کو سامعین سے متعارف کرایا۔پروفیسر وقار احمد صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر،گیمز اینڈ اسپورٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Yoga Day 2022: جموں و کشمیر میں منایا گیا بین الاقوامی یوم یوگا

Last Updated : Jun 21, 2022, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.