ETV Bharat / bharat

International Conference on Urdu Journalism مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو صحافت پر بین الاقوامی کانفرنس

حیدرآباد میں واقع مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو صحافت پر بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز اتوار کو صبح دس بجے ہوگا۔ اس کانفرنس کا انعقاد بھارت میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ دو سو سال قبل 1822 میں کلکتہ سے پہلے اردو اخبار کا آغاز کیا گیا تھا۔ International Conference on Urdu Journalism

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اردو صحافت پر بین الاقوامی کانفرنس

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 6:07 PM IST

Updated : Nov 12, 2022, 7:12 PM IST

حیدرآباد: اس کانفرنس میں ملک بھر سے عملی صحافت اور میڈیا اسٹڈیز سے وابستہ سرکردہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں، جو اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ دو روزہ کانفرنس کا آغاز اتوار 13 نومبر کو مانو کے آڈیٹوریم میں صبح دس بجے ہوگا۔ اس کانفرنس کا انعقاد بھارت میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ دو سو سال قبل 1822 میں کلکتہ سے پہلے اردو اخبار کا آغاز کیا گیا تھا۔ International Conference on Urdu Journalism at MANUU

کانفرنس کے کواڈینیٹر پروفیسر احتشام احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز و معزز صحافیوں کو یہاں اس پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا مقصد ایک ایسے سفر کے آگے کے راستے کے بارے میں غور و خوض کرنا ہے، جس نے اپنے دو سو سال مکمل کر لئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سفر ہری ہر دت کے جذبے اور منشی سدا سکھ لال کے قلم کی دین ہے۔ کانفرنس میں ملک کے پرنٹ، ٹیلی وژن اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ سرکردہ صحافی صحافت کو درپیش موجودہ چیلنجز پر بات کریں گے جبکہ خاص طور پر اردو صحافت کو درپیش مسائل پر بحث و تمحیص کی جائے گی۔

پروفیسر احتشام کے مطابق کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ اردو صحافت کو درپیش رکاوٹوں اور چیلنجز پر بات ہو۔ حل تجویز ہوں اور 200 سال کی تکمیل کے اس تاریخی موقعے پر ایک ایسی تحریک شروع ہو جو اردو صحافت کی بے باکانہ روایت، مہزب انداز اور سریع الرفتاری، جس کیلئے یہ جانی جاتی ہے، کی بحالی اور ٹکنالوجی سے پوری طرح جڑنے میں سنگ میل ثابت ہو۔

واضح رہے کہ مانو میں شعبه ترسیل عامہ وصحافت کا آغاز 13 ستمبر 2004 کو ہوا تھا اور اس کے بعد سے اس نے مسلسل ترقی کی ہے۔ اس کا انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام اردو بولنے والے طلباء کو میڈیا کے مسلسل پھیلتے ہوئے میدان میں کیریر بنانے کے لیے تربیت دیتا ہے۔ شعبے کا بنیادی مقصد ایسے پیشہ ور افراد کو تیار کرنا ہے جو الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور مواصلاتی تحقیق کے میدان میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کی تربیت سے لیس ہوں۔ شعبہ ڈاکٹریٹ پروگرام بھی پیش کرتا ہے، جس میں ریسرچ اسکالر انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اپنا مقالہ پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Karwaan-e-Urdu Sahafat: مانو میں اردو صحافت کے 200 سال پر جشن ''کاروان اُردو صحافت'' کا اہتمام

واضح رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی ایک مرکزی یو نیورسٹی ہے۔ یہ پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے جنوری 1998 میں کل ہند دائرہ کار کے ساتھ قائم کی گئی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا صدر دفتر اور مرکزی کیمپس کچیباؤلی حیدر آباد میں واقع ہے۔ یہ کیمپس 200 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے تعلیم سے محروم اور اردو ذریعہ تعلیم کی پہلی نسل کے طالب علموں کے لیے روایی و فاصلاتی طرز کے پروگراموں کے ذریعے اعلی علمی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

Last Updated : Nov 12, 2022, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.