جیسلمیر: راجستھان کے جیسلمیر کے ریگستان میں 14 جنوری سے بھارتی فوج اور مصر کی فوج کے خصوصی دستوں کے درمیان چلنے والے فوجی مشق 'مشق سائیکلون 1-' آج مکمل ہو گیا۔بھارت اور مصر کی فوجوں کے درمیان اپنی طرح کا یہ پہلی فوجی مشق تھی۔ اس مہم کے تحت جدید ہتھیاروں سے دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ جنگی مہارت کے حوالے سے کئی طرح کے آپریشن کیے گئے۔ اس کے علاوہ جنگی حالات میں دشمن کے چھپے ہوئے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے نہ صرف جنگی ہیلی کاپٹروں سے ہیلی بون آپریشن کیے گئے بلکہ سرجیکل اسٹرائیک کرکے کمانڈو کے دشمن کے علاقے میں گھس کر میدان میں لڑائی لڑنے کا پیشے وارانہ نظارہ بھی پیش کیا گیا۔
اس فوجی مشق میں بھارتی فوج کے خصوصی دستوں اور مصرکی فوج کے خصوصی دستوں نے مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیا جو یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کسی فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ ساتھ ہی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے 26 جنوری کو مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شامل ہوئے۔ فوجی سرکاری ذرائع کے مطابق جیسلمیر کے ریگستان میں سائیکلون-1 کے نام سے پہلی مشترکہ مشق 14 جنوری کو شروع ہوئی اور 14 دن تک جاری اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور انسداد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، جاسوسی، چھاپے مارنے اور دیگر خصوصی آپریشن کو انجام دینے کے دوران ریگستانی علاقوں میں پیشہ ورانہ مہارتوں اور خصوصی دستوں کے باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔
اس دوران جیسلمیر کے ریگستان میں بھارتی فوج اور مصری فوج کے جوانوں نے ہیلی بورن آپریشن کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے جارحانہ آپریشن چلایا۔ اس میں فوج کے جنگجو ہتھیاروں کے ساتھ زمینی فورس کے کمانڈر کے کنٹرول میں ہیلی کاپٹر سے میدان میں اترتے ہیں۔ یہ ایک ایسا آپریشن ہے جو جنگی ہیلی کاپٹر کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ ہیلی بورن آپریشن میں جنگجو ہیلی کاپٹر دونوں ممالک کے کمانڈو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھدم میدان جنگ میں اترے اور سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے دشمن کو ختم کر کے ہیلی کاپٹر سے واپس لوٹ گئے۔ ایک جارحانہ آپریشن کے تحت اس میں فوجی اور کمانڈوز ہتھیاروں کے ساتھ زمینی فورس کے کمانڈر کے کنٹرول میں ہیلی کاپٹر میں اترتے ہیں اور اپنا آپریشن کامیابی سے انجام دینے کے بعد واپس لوٹ جاتے ہیں یہ ایک ایسا آپریشن ہے جو جنگی ہیلی کاپٹر سے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Exercise Cyclone-I بھارت اور مصر کے درمیان فوجی مشق سائیکلون
یو این آئی