انڈیگو نے ایک بیان میں بتایا کہ کمپنی اپنی موجودہ 1,500 سے زیادہ روزانہ کی پروازوں میں سے تقریباً 20 فیصد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اومیکرون انفیکشن کے معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے انڈیگو کے صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنے سفری منصوبے تبدیل کر رہی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کو کم از کم 72 گھنٹے پہلے منسوخ کر دیا جائے گا اور مسافروں کو اگلی دستیاب پرواز پر لے جایا جائے گا۔ مسافر کمپنی کی ویب سائٹ پر پلان بی کے تحت اپنا سفر بھی تبدیل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
اندور سے دبئی کی فلائٹ شروع، گوالیار سے اندور کا سفر بھی آسان ہوا
انڈیگو کا گھریلو ایوی ایشن سیکٹر Indigo's Domestic Aviation Sector میں مارکیٹنگ کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ ہے جس کے پاس کل 275 ہوائی جہاز ہیں۔
یو این آئی