ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو شیئر جاری کرکے 3 ہزارکروڑ روپے اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
انڈیگو کی پروموٹر کمپنی انٹرگلوبل ایوی ایشن لمیٹڈ نے اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مستحق ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو شیئر جاری کرکے 3000 کروڑ روپے تک اکھٹا کرنے کی منظوری دی ہے۔
اس فیصلے پر ابھی شیئرہولڈروں اور ریگولیٹری اداروں کی مہر لگنی باقی ہے۔کووڈ ۔19 وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ائیرلائن کمپنیوں کی مالی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ اسی وجہ سے انڈیگو نے اضافی سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وبا کی پہلی لہر کے بعد گھریلو ہوا بازی کا شعبہ دوبارہ پٹری پر آتا نظر آرہا ہے ، لیکن دوسری لہر نے ایک بار پھر اسے الٹی سمت میں موڑ دیا ہے۔