ETV Bharat / bharat

کورونا ویکسینیشن معاملے میں بھارت کی تاریخی کامیابی - وزارت صحت

بھارت میں کورونا ویکیسنیشن مہم کے تحت ملک نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اب تک دیے جاچکے ڈوز کی تعداد 30 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

vaccination campaign
vaccination campaign
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 10:15 PM IST

ایک عارضی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح 7 بجے تک 40 لاکھ 45 ہزار 516 سیشنز میں ملک میں کوووڈ 19کے ٹیکوں کی کُل 30 کروڑ 16 لاکھ 26 ہزار 28 خوراک دی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹیکے کی 64 لاکھ 89 ہزار 599 خوراک دی گئی۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو سب کے لیے دستیاب کرانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021کو شروع ہوا۔ مرکزی حکومت پورے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار اور گنجائش میں اضافہ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 54 ہزار 69 نئے معاملے درج کئے گئے۔ مسلسل 17 ویں دن ملک میں کووڈ-19 کے معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ یہ مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے کی جارہی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.