ETV Bharat / bharat

India's First Indigenous Cervical Cancer Vaccine سروائیکل کینسر کی دیسی ویکسین جلد ہی دستیاب ہوگی

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا Serum Institute of India کے سی ای او ادار پونا والا نے کہا کہ سروائیکل کینسر ویکسین سستی ہوگی اور لوگوں کو 200-400 روپے کی حد میں دستیاب ہوگی۔ اگرچہ ابھی حتمی قیمت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک ویکسین لانچ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ ویکسین سرکاری چینل کے ذریعے دستیاب کرائی جائے گی۔ بعد میں اسے کچھ نجی شراکت داروں کو بھی دیا جائے گا۔ India's First Indigenous Cervical Cancer Vaccine

India's First Indigenous Cervical Cancer Vaccine
سروائیکل کینسر کی دیسی ویکسین جلد ہی دستیاب ہوگی
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 9:02 PM IST

سروائیکل کینسر کے خلاف جلد ہی ملک کو پہلی دیسی ویکسین مل جائے گی۔ یہ ویکسین Quadrivalent Human Papillomavirus Vaccine (qHPV) آنے والے مہینوں میں لانچ کیا جائےگا۔ خاص بات یہ ہے کہ عام لوگ یہ ویکسین 200 سے 400 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ یہ ویکسین سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (SII) نے بنائی ہے۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کیو ایچ پی وی ویکسین کی سائنسی تکمیل کے پروگرام میں شرکت کی۔ سائنسی تکمیل کا مطلب ہے کہ ویکسین سے متعلق تحقیق اور ترقی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب اگلے مرحلے میں اسے عوام تک پہنچانے پر کام کیا جائے گا۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ویکسین کی تیاری کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔India's First Indigenous Cervical Cancer Vaccine

اس موقع پر سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونا والا نے کہا کہ سروائیکل کینسر ویکسین سستی ہوگی اور لوگوں کو 200-400 روپے کی حد میں دستیاب ہوگی۔ اگرچہ ابھی حتمی قیمت کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک ویکسین لانچ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ ویکسین سرکاری چینل کے ذریعے دستیاب کرائی جائے گی۔ بعد میں اسے کچھ نجی شراکت داروں کو بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Cervical Awareness Program in Barabanki: خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لئے پروگرام کا آغاز

واضح رہے کہ سروائیکل کینسر زیادہ تر خواتین میں ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ مردوں کو بھی ہو سکتا ہے۔ اگر بروقت اس کا خیال رکھا جائے تو اس کا علاج کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دیر ہو جائے یا انفیکشن پھیل جائے تو اس سے موت واقع ہو سکتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، سروائیکل کینسر دنیا میں خواتین میں چوتھا سب سے عام کینسر ہے۔ 2020 میں دنیا بھر میں 6 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 3.42 لاکھ اموات ہوئیں۔ WHO on Cervical Cancer

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.