ETV Bharat / bharat

Apple Store in Delhi ممبئی کے بعد دہلی میں ایپل کا دوسرا اسٹور کھلا، ٹم کک نے اسٹور کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 12:07 PM IST

ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس کے بعد ایپل ہندوستان میں اپنا دوسرا اسٹور جمعرات کو دہلی کے ساکیت میں سلیکٹ سٹی واک مال میں کھولا ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے اس اسٹور کا افتتاح کیا۔ یہ دہلی کا پہلا اور ملک کا دوسرا ایپل اسٹور ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: امریکی ٹیک کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کک نے جمعرات کو ساکیت میں دہلی کے پہلے ایپل اسٹور کا افتتاح کیا۔ ایپل کا یہ اسٹور سلیکٹ سٹی واک مال، ساکیت، دہلی میں کھولا گیا ہے۔ ٹم کک نے منگل کو ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں ہندوستان کے پہلے ایپل اسٹور کا افتتاح کیا۔ وہ سب سے پہلے اس دکان پر پہنچے، دروازہ کھولا اور گاہکوں کا استقبال بھی کیا۔ ٹم کک کو دہلی میں بھی گاہکوں کا خیرمقدم کرتے دیکھا گیا۔

  • #WATCH दिल्ली: एप्पल के CEO टिम कुक ने आज साकेत में एप्पल स्टोर का उद्घाटन किया। ये भारत में एप्पल का दूसरा स्टोर है। pic.twitter.com/BWRvAcH2MW

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) April 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے ساتھ ہی دہلی کے لوگوں میں ایپل اسٹور کو لے کر کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔ خوشی ہے کہ ہندوستان کا دوسرا ایپل اسٹور دہلی میں کھل گیا ہے۔ یہ اسٹور ایپل 'ساکیت' کے نام سے کھولا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اسٹور کا ڈیزائن دہلی کے پرانے دروازوں سے متاثر ہے۔ تاہم دہلی کا یہ ایپل اسٹور ممبئی کے ایپل اسٹور سے بہت چھوٹا ہے۔ اس میں ایپل کی تمام مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اسٹور 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر چلتا ہے اور کاربن نیوٹرل ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بدھ کو اسٹور کے آغاز سے پہلے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران کک نے کہا کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹر پر لکھا، 'پرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ۔ ہم ہندوستان کے مستقبل پر ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات کے بارے میں آپ کے وژن کا اشتراک کرتے ہیں۔ اسٹور کھلنے سے پہلے ہی دہلی کے لوگوں میں کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔ اب دہلی کے لوگوں کو ایپل موبائل خریدنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ موبائل صرف ایپل اسٹور سے خریدا جا سکتا ہے۔ اس وجہ سے دہلی کے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Apple Store in Mumbai بھارت میں اپیل کے پہلے اسٹور کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.