ETV Bharat / bharat

IND vs SA: بھارتی ٹیم آٹھ دسمبرکو جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگی - india tour of south africa

بھارتی کرکٹ ٹیم کے 8 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ (Team India will leave for South Africa) ہونے کے تعلق سے معلومات سامنے آئی ہیں۔ بھارت ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم آٹھ دسمبرکو جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگی

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 9:39 PM IST

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (Three Formats of Cricket) (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) کے لیے بھارت مرد کرکٹ ٹیم (India men's cricket team) کے 8 دسمبر کو جنوبی افریقہ (South Africa) روانہ ہونے کے تعلق سے معلومات سامنے آئی ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ ٹیم ممبئی سے پرواز کر ے گی، جہاں وہ 3 سے 7 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف (Test against New Zealand) دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلے گی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ یہ ایک مکمل دورہ ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے جوہانسبرگ میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں اور تیسرا و آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 11 جنوری کو پارل میں ہوگا، کیپ ٹاون میں 14 جنوری کو دوسراور 16 جنوری کو تیسرامیچ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'ٹیسٹ سیریز میں جیت کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے'

اس کے بعد 19 اور 21 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہی ٹی-20 سیریز کے پہلے دومیچ کھیلیں جائیں گے، جبکہ آخری دومیچ پارل میں بالترتیب 23 اور 26 جنوری کو ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.