ETV Bharat / bharat

International Flights Resume: مرکز نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا

کووڈ کی وجہ سے ڈھائی سال سے بین الاقوامی پروازوں کے بند ہونے کے بعد مرکزی حکومت نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازین بحال International Flights Resume کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Indian government is resuming scheduled international flight operations from 15 December
مرکز نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:52 PM IST

طویل انتظار کے بعد 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔ یہ اطلاع شہری ہوا بازی کی وزارت نے دی ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا کہ 15 دسمبر سے بھارت آنے اور جانے والی تمام بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

غور طلب ہے کہ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے 23 مارچ 2020 سے بھارت جانے اور آنے والی تمام بین الاقوامی پروازیں بند ہیں۔ تاہم گزشتہ سال جولائی سے تقریباً 28 ممالک کے ساتھ فضائی ببل معاہدے کے تحت خصوصی بین الاقوامی مسافر پروازیں چل رہی ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک حکم میں کہا ہے کہ بھارت جانے اور آنے والی بین الاقوامی تجارتی مسافر پروازوں کو دوبارہ شروع International Flights Resume کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ تمام لوگوں نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی مسافر پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر اور شارجہ کے درمیان پہلی بین الاقوامی پرواز کا افتتاح

قابل ذکر ہے کہ کووڈ کی وجہ سے ڈھائی سال سے بین الاقوامی پروازوں کے بند ہونے کی وجہ سے سیاحت، سفر وغیرہ کی صنعت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔

حکومت نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پانچ لاکھ سیاحتی ویزے مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک نے 15 اکتوبر سے سیاحوں کو چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے آنے کی اجازت دی تھی اور 15 نومبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن یوروپ اور دیگر ممالک میں کووڈ کی وبا کی تیسری لہر کی وجہ سے پروازیں بحال نہیں ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.