ETV Bharat / bharat

National Flag in Doda  ڈوڈہ میں سو فٹ اونچا قومی پرچم نصب

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 5:01 PM IST

ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں آج 10 راشٹریہ رائفلز راجپوت کی جانب سے 100 فٹ اونچا قومی پرچم نصب کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے اس پرچم کا افتتاح کیا۔

ڈوڈہ ضلع میں 100 فٹ اونچا قومی پرچم نصب کیا گیا

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں 100 فٹ اونچا قومی پرچم نصب کیا گیا۔ اس قومی پرچم کو ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں 10 راشٹریہ رائفلز راجپوت کی جانب سے نصب کیا گیا۔ اس کا مقصد یونین ٹیریٹری کے باشندوں میں قومی پرچم کے تئیں فخر کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر 9 سیکٹر کمانڈر کشتواڑ کرنل انکور شرما، ڈی سی ڈوڈہ سمیت متعدد افراد موجود رہے۔

ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں اس پرچم کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈی پی ایل ہیلی پیڈ کے قریب آرمی کیمپ ڈوڈہ میں جی وائی ایم کا افتتاح کیا۔ افتتاح میں ڈوڈہ ضلع کے مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میجر جنرل اجے کمار جی او سی ڈیلٹا فورس بٹوٹ، کاؤنٹر انسرجنسی سی آئی سی ٹی اور میجر جنرل اجے کمار نے ایک روزہ ڈوڈا ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب میں ترنگا عوام کے نام کیا۔

اپنے خطاب میں جی او سی کمار نے پروجیکٹ کے لیے فوج کو فراہم کی جانے والی تمام مدد کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس کی تعریف کی۔ ترجمان نے کہا کہ فوج کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد خیر سگالی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور خطے کی صلاحیتوں اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی نے ڈی سی اسپیشل مہاجن کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران موجود دیگر افراد میں سابق فوجی، اسکول اور کالج کے طلباء شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Flag hoisted at congress office سری نگر میں کانگریس کے دفتر پر 75 فٹ کا پرچم لہرایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.