ETV Bharat / bharat

بھارتی فوج چُٹکی میں دشمن کا صفایا کر سکتی ہے: جنرل بِپن راوت

چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بِپن راوت نے کہا کہ ہماری بری، بحری اور فضائی فوج جنگ میں دشمنوں کو پلک جھپکتے ہی شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:22 PM IST

CDS
CDS

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے میں واقع 'گارڈن ریچ شپ اینجینیرس یارڈ' میں جنرل بِپن راوت نے آئی 17 اے جنگی جہاز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جنرل بِپن راوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے پہل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے شروعات کرنا نہیں چاہتے ہیں تو دوسری جانب سے کسی بھی طرح کے ردعمل کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔

چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بِپن راوت
چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بِپن راوت

ہماری بری، بحری اور فضائی فوج جنگ میں دشمنوں کو پلک جھپکتے ہی شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری فوجی طاقت اتنی ہے کہ ہم کسی بھی معاملے کو چٹکی بجاتے نمٹا سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے دشمن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بھارتی فوج سے آنکھیں ملا نہیں پا رہے ہیں۔

سی ڈی ایس بِپن راؤت نے کہا کہ 'مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا جیسا ہم چائیں گے۔

سی ڈی ایس بِپن راوت کا کہنا ہے کہ 'چین سرحد پر تناؤ چاہتا ہے لیکن بھارتی فورسز کے منہ توڑ جواب کے سبب وہ ہمت نہیں کر پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور دنیا میں چین ہی واحد ملک ہے جو سرحد پر سب سے زیادہ سرگرم ہے لیکن اس کی سرگرمی زیادہ دنوں تک چلنے والی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.