ETV Bharat / bharat

بھارتی سفیر نے قطر میں سزائے موت پانے والے بحریہ کے آٹھ سابق افسروں سے ملاقات کی: وزارت خارجہ - indian navy officer in Qatar

وزارت خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ قطر میں بھارتی سفیر نے زیر حراست بحریہ کے آٹھ سابق افسروں سے 3 دسمبر کو ملاقات کی ہے۔ بھارتیوں کو سزائے موت کے خلاف 23 اور 30 ​​نومبر کو دو سماعتیں بھی ہوچکی ہیں۔ اگلی سماعت بھی جلد متوقع ہے۔ indian navy officer in Qatar

MEA
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 8:56 PM IST

نئی دہلی: قطر میں بھارتی سفیر نے 3 دسمبر کو بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں سے ملاقات کی جنہیں اکتوبر میں قطری عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی۔ وزارت خارجہ کے تجمان ارندم باغچی نے جمعرات کو کہا کہ سزائے موت کے خلاف اپیل پر دو سماعتیں بھی ہو چکی ہیں۔ باغچی نے مزید کہا کہ ہم معاملے کی سنجیدگی سے پیروی کر رہے ہیں اور تمام قانونی اور قونصلر مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے سفیر کو 3 دسمبر کو جیل میں موجود ان آٹھوں سے ملاقات کے لیے قونصلر رسائی حاصل ہوئی۔

علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دبئی میں قطر کے امیر سے ملاقات کی ہے۔ تاہم، میں یہ نہیں بتا سکتا کہ دونوں کے درمیان کیا کچھ ہوا۔اروند باغچی نے کہا کہ بھارت نے قطر میں آٹھ بھارتیوں کو سزائے موت دینے کے معاملے میں اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں 23 اور 30 ​​نومبر کو دو سماعتیں ہوئیں۔ اگلی سماعت بھی جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو قطر کی ایک عدالت نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے کیس میں ایک سال سے زائد عرصے تک ملک میں حراست میں رکھنے کے بعد موت کی سزا سنائی تھی۔ وزارت خارجہ نے 23 نومبر کو کہا تھا کہ یہ فیصلہ خفیہ ہے اور اسے ہماری قانونی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ تمام قانونی آپشنز پر غور کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے اور ہم قطری حکام سے رابطے میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اگست 2022 میں قطر نے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور وہ لوگ ااس وقت مشرق وسطیٰ کے ملک قطر میں واقع ایک کمپنی میں ملازم تھے۔ بھارتی بحریہ کے سابق افسران – کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وشیشتھا، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سوگناکر پکالا، کمانڈر سنجیو گپتا اور سیلر راگیش کو قطر کی انٹیلی جنس ایجنسی نے 30 اگست 2022 کو دوحہ سے گرفتار کیا تھا۔ بحریہ کے سابق فوجیوں کی ضمانت کی درخواستیں قطری حکام نے متعدد بار مسترد کیں۔ رواں برس اکتوبر میں قطر کی ایک عدالت نے سزائے موت سنا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.