ملک میں کورونا وبا کے خلاف چلائی جارہی مہم میں فضائیہ بھی سول انتظامیہ کا تعاون کر رہا ہے اور اس کے کارگو طیارے اور ہیلی کاپٹر آکسیجن کے خالی کنٹینر، سلنڈر، ضروری ادویات اور دیگر سامان ملک کے مخلتف حصوں میں پہنچا رہے ہیں۔
فضائیہ کے سی- 17، سی- 130 جے، آئی ایل- 76، اے این- 32 اور ایورو طیاروں نے آج ان سامانوں کے ساتھ کئی پروازیں کیں۔ اس کے علاوہ فضائیہ نے چنوک اور ایم آئی- 17 ہیلی کاپٹر کو اسٹینڈبائے پر رکھا گیا ہے۔ دہلی کے مختلف اسپتالوں کے لئے کوچی، ممبئی، وشاکھاپٹنم اور بنگلور کے ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کو ایئرلفٹ کیا گیا ہے۔
سی- 17 اور آئی ایل- 76 طیاروں نے انتہائی ضروری آکسیجن کی تقسیم میں رفتار لانے کے لئے ٹینکروں کے استعمال والی جگہ سے ملک بھر کے فلائنگ اسٹیشنوں تک ان بڑے خالی ٹینکروں کو ایئرلفٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سی- 17 اور آئی ایل- 76 نے لیہہ میں اضافی کووڈ ٹیسٹ سہولت قائم کرنے کے لئے بائیو سیفٹی الماریاں اور آٹوکلیو مشینوں کو ملا کر بڑی مقدار میں مواد پہنچایا ہے۔ ایئرفورس کے ٹرانسپورٹ طیارے اور ہیلی کاپٹر مختصر اطلاع پر تعینات کئے جانے کے لئے بالکل تیارہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی کووڈ- 19 کے قہر کے ابتدائی دنوں میں ایئر فورس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے لازمی ادویات، طبی اور دیگر ضروری فراہمی کے ساتھ ساتھ غیرممالک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے کئی پروازیں آپریٹ کی تھیں۔
(یو این آئی)