ETV Bharat / bharat

کانگریس کے دور حکومت میں بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا: بی جے پی

بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے سے پہلے بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا۔

India was a partially Muslim country under the Congress says BJP  bjp spokesperson sudhanshu trivedi news  bjp spokesperson sudhanshu trivedi on congress  India was a partially Muslim country in congress period  etv bharat urdu news  کانگریس کے دور میں بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا: بی جے پی  بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی  بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا  بھارت اپنی طاقت کو بھول چکا  بھارت کو اپنی طاقت کا اندازہ ہوگیا
کانگریس کے دور میں بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا: بی جے پی
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 7:44 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کے دور میں بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا۔

بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے بھارت جزوی طور پر مسلم ملک تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی طاقت کو بھول چکا تھا۔ اب جب بھارت کو اپنی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے تو کانگریس پارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ’اگر آپ ہندو ہیں تو ہندوتوا کی ضرورت کیا ہے؟‘

سدھانشو ترویدی نے یہ بات کانگریس رہنماء اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور کانگریس رہنما راشد علوی کے ہندوتوا کے حوالے سے کیے گئے متنازع ریمارکس کے تناظر میں کہی۔

قبل ازیں سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب 'سن رائز اوور ایودھیا' میں ہندوتوا کا موازنہ دہشت گرد تنظیموں آئی ایس آئی ایس اور بوکو حرام جیسے سخت گیر گروپس سے کیا تھا، جس کے بعد تنازع ہو گیا۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.