ETV Bharat / bharat

India Slams UN: 'یو این انسانی حقوق کا دفتر بھارت کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت کررہا ہے'

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ جب کہ بھارت نے اس بیان کو مکمل طور پر غیرضروری اور بھارت کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت قرار دیا۔ India Slams UN Human Rights

Teesta Setalvad
تیستا سیتلواڑ
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 4:21 PM IST

Updated : Jun 29, 2022, 4:46 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق UN Human Rights کے ہائی کمشنر کے دفتر کو تیستا سیتلواڑ اور دو دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں کیے گئے تبصروں کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی قانونی کارروائیوں کو ظلم و ستم کا لیبل لگانا گمراہ کن اور ناقابل قبول ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، "ہم نے تیستا سیتلواڑ اور دو دیگر افراد (آر بی سری کمار اور سنجیو بھٹ) کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر (OHCHR) کے دفتر کا تبصرہ دیکھا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ OHCHR کے ریمارکس مکمل طور پر غیر ضروری ہیں اور یہ بھارت کے آزاد عدالتی نظام میں مداخلت ہے۔India Slams UN Human Rights

ارندم باغچی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "بھارت میں حکام قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف قائم عدالتی عمل کے ذریعے سختی سے کارروائی کرتے ہیں۔ اس طرح کے قانونی اقدامات کو سرگرمی کے لیے ظلم و ستم کے طور پر لیبل لگانا گمراہ کن اور ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ سماجی کاررکن تیستا سیتلواڑ، آر بی سری کمار اور سنجیو بھٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ اور اقوام متحدہ نے منگل کو کہا تھا کہ ’’بھارتی ریاست کی طرف سے انسانی حقوق کے محافظوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانا بند ہونا چاہیے۔ انسانی حقوق کے جائز کام کرنے والے محافظوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے خلاف انتقامی کارروائیاں آئینی جمہوریت میں مکمل طور پر ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے متعدد نمائندوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے محافظوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Teesta Setalvad Remand: گجرات فساد معاملے میں تیستا سیتلواڑ سات دن کی ریمانڈ پر

UN Chief's Spokesperson on Zubair's Arrest: اقوام متحدہ نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا

قابل ذکر ہے کہ بھارت اس سال نومبر میں اقوام متحدہ کے یونیورسل پیریڈک ریویو کے تحت اپنے چوتھے جائزے کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے پیش ہوگا۔ جس میں حکومت ہند کو انسانی حقوق کے محافظوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے تبصروں اور سفارشات کا جواب دینے ہوں گے۔انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ کے مطابق، بھارت کے پچھلے دو یونیورسل پیریڈک ریویو (یو پی آر) کے دوران، اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے محافظوں کے تحفظ کے لیے ایک قانون بنائیں، اور انسانی حقوق کے محافظوں پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی طرف سے دی گئی سفارشات کو نافذ کرے۔

Last Updated : Jun 29, 2022, 4:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.