ایک ذرائع نے بتایا کہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگر بھارت کے باہر سےچلائے جانے والے کسی بھی سم کارڈ سے متعلق کوئی مشکوک لنک پائے جاتے ہیں تو جلد سے جلد متعلقہ ایجنسیوں کو اس کی اطلاع دیں۔
معلومات کے مطابق ایجنسیوں نے ان ٹیلی کام آپریٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2010 سے چین سے چلنے والے تمام بھارتی سموں کی ایک فہرست بنائے۔ یہ اقدام ایجنسیوں کو یہ معلوم ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کو ہیک کرنے اور دیگر مالی دھوکہ دہی کرنے کے لئے 1،300 سم کارڈ استعمال کیے گئے ہیں۔
یہ انکشاف جمعرات کو گرفتار کیے گئے ایک چینی دراندازی ہان جنوے نامی سے پوچھ گچھ کے دوران ہوا ہے۔ چونکانے والے حقیقیت کا انکشاف کرتے ہوئے 36 سالہ چینی شہری ہان جو بھارت میں مطلوب مجرم رہا ہے۔ اس نے ایجنسیوں کو آگاہ کیا کہ جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 2010 کے بعد سے بھارت سے تقریباً 1300 بھارتی سم کارڈ لے گیا ہے۔
ہان اپنے ساتھیوں کے ذریعے سم کارڈ کو جامے میں چھپا کر چین بھیجتا تھا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بھارت بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرکے مبینہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک چینی جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ سم کارڈ اکاؤنٹس ہیک کرنے اور دیگر مالی دھوکہ دہی کے لئے استعمال کیام گیا تھا۔
4،096 کلومیٹر طویل بھارت ۔ بنگلہ دیش سرحد کی حفاظت کرنے والے بی ایس ایف نے کہا کہ مقصد لوگوں کو پیسے کی ٹرانزیکشن مشینوں سے اپنا پیسہ نکلالنے کے لئے سم کارڈ استعمال کرنے والے لوگوں کا دھوکہ دینا تھا۔
ایجنسیوں نے چینی شہری کے ہوٹل پر بھی چھاپہ مارا ہے، جسے وہ گروگرام سے اسٹار اسپرنگ کے نام سے چلا رہا ہے۔ جہاں اس کے چین کے کچھ ساتھی کام کر رہے تھے۔ ہان جو اب ضبط شدہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لئے مغربی بنگال پولیس کی تحویل میں ہے۔ ساتھ ہی اس کو سرحدی چوکی ملک سلطان پور کے تحت رکھا گیا ہے۔
دوران تفتیش چینی شہری نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی وہ چار بار بھارت آیا ہے۔ وہ 2010 میں حیدرآباد اور 2019 کے بعد تین بار دہلی-گروگرام آئے تھے۔ انہوں نے چار سے زیادہ بار بھارت کا دورہ کیا۔
مزید پوچھ گچھ کرنے پر ہان نے بتایا کہ جب وہ اپنے آبائی شہر ہوبیی گیا تو اس کا ایک کاروباری ساتھی سن جیانگ اسے کچھ دن بعد 10 سے 15 بھارتی موبائل فون سم بھیجے گا۔ جو اس نے اور اس کی بیوی نے وصول کیا تھا۔ لیکن کچھ دن پہلے اس کے کاروباری ساتھی کو لکھنؤ سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے پکڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اور اس کی اہلیہ کے خلاف کاروباری ساتھی کی جانب سے ان کا نام اے ٹی ایس کو ظاہر کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہیں چین میں بھارتی ویزا نہیں ملا۔ اسے بنگلہ دیش اور نیپال کا ویزا ملا، جس سے ان کے بھارت آنے کا راستہ صاف ہوگیا۔
ہان کے کاروباری ساتھی کو اے ٹی ایس لکھنؤ نے متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا، اس کے فوراً بعد اس کے خلاف بلو کارنر نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔ ایک ایپل لیپ ٹاپ، دو آئی فون موبائل، ایک بنگلہ دیشی سم، ایکبھارتی سم ، دو چینی سم، دو پین ڈرائیوز، تین بیٹریاں، پانچ منی ٹرانزیکشن مشینیں، دو اے ٹی ایم اور ماسٹر کارڈ، امریکی ڈالر، چینی شہری سے اور بھارتی روپے برآمد ہوچکا ہے۔ ایجنسیاں اب چینی شہری کے قبضے سے برآمد کردہ گیجٹس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
آئی این ایس