بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 6 ہزار 64 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ ملک میں گزشتہ روز کے مقابلے 27,469 کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 439 افراد کی موت ہوئی ہے۔ New Corona cases in india
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے دو لاکھ 43 ہزار 495 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 335 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 14 لاکھ 74 ہزار 753 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک بھارت میں کُل 71 کروڑ 69 لاکھ 95 ہزار 333 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Surge in J&K: جموں و کشمیر میں مزید 6253 افراد کورونا سے متاثر
مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ 23 جنوری 2022 تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 162 کروڑ 26 لاکھ 7 ہزار خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ روز 27.56 لاکھ ٹیکے لگائے گئے۔