نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,010 لوگوں کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4,41,29,590 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ زیر علاج مریضوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد برقرار ہے۔India reports 626 new Covid19 cases
مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.83 کروڑ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 626 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,546 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں پانچ ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متاثرین میں کمی آئی ہے۔
کیرالہ میں اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 114 کیسز کم ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 2,094 ہو گئی ہے اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,51,144 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات ہے کہ ریاست میں اس عرصے کے دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71,440 رہ گئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے 105 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 1,614 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس عالمی وباء سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 40,28,632 ہو گئی ہے اور اس عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 40,302 ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 36 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد کم ہو کر 882 ہو گئی ہے اور اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,85,499 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,402 ہو گئی ہے۔
اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے سات کیسز کے اضافے سے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 145 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس بیماری سے شفا پانے والوں کی تعداد 13,27,017 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9,204 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے 474 نئے کیسز
یو این آئی