بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41,383 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 507 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,12,57,720 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,18,987 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 38,652 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,04,29,339 وگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,09,394 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 41,78,51,151 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل کیسز: 3,12,57,720
کل صحتیاب افراد: 3,04,29,339
اموات کی تعداد: 4,18,987
فعال کیسز: 4,09,394
کل ویکسینیشن:41,78,51,151
یہ بھی پڑھیں: مانسون اجلاس کے درمیان آج جنتر منتر پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ