ETV Bharat / bharat

Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 38,079 نئے کیسز، 560 اموات درج

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 11:03 AM IST

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38,079 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,10,64,908 ہوگئی ہے جب کہ اسی عرصہ میں 560 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,13,091 تک پہنچ گئی ہے۔

Corona Virus Update
بھارت میں کورونا کے 38,079 نئے کیسز، 560 اموات درج

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38،079 نئے کیس درج ہوئے ہیں، جس کے بعد مثبت کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 3،10،64،908 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے 560 نئی اموات ہوئیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4،13،091 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 4،24،025 ہے، جب کہ بازیافت کی شرح 97.31 فیصد ہوگئی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ہفتہ کی صبح آٹھ بجے وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 4،24،025 پر آگئی ہے جو کل کیسز کا 1.36 فیصد ہے، جب کہ کووڈ سے بازیابی کی شرح قومی سطح پر 97.31 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 6،397 کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی 42,12,557 ویکسینس لگائی گئی جس کے بعد ویکسینیشن کی کل تعداد 39,44,10,637 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال پر ایک نظر

فعال کیسز: 4،24،025

کل کیسز: 3,10,64,908

اموات کی تعداد: 4،13،091

کل ویکسینیشن:39,44,10,637

یہ بھی پڑھیں: Danish Siddique: 'دانش صدیقی کی ہلاکت صحافت اور جامعہ برادری کے لیے بڑا نقصان'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.