بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27,254 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 219 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,32,64,175 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,42,874 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ بھی پڑھیں: گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل آج حلف لیں گے
اس دوران 37,687 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,24,47,032 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,74,269 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 74,38,37,643 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
فعال کیسز: 3,74,269
کل ویکسینیشن: 74,38,37,643
کل صحتیاب افراد: 3,24,47,032
اموات کی تعداد: 4,42,874
کل کیسز: 3,32,64,175