بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25,404 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 339 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,32,89,579 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,43,213 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اس دوران 25,404 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,24,84,159 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,62,207 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 75,22,38,324 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو این میں بھارت کا بیان، افغان عوام کے ساتھ پہلے کی طرح کھڑے ہیں
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
فعال کیسز:3,62,207
کل ویکسینیشن: 75,22,38,324
کل صحتیاب افراد:3,24,84,159
اموات کی تعداد:4,43,213
کل کیسز: 3,32,89,579