ETV Bharat / bharat

Corona Virus Update ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تقریباً ساڑھے چار کروڑ

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 1:56 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے بعد اس کی مجموعی تعداد 2554 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ India Coron Recovery

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 201 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,41,46,055 ہوگئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہوگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے بعد اس کی مجموعی تعداد 2554 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وبا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5,30,710 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ India records 4 crore recovery from coronavirusrus

قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے چار فعال معاملات کی کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے اور اس انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,699 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 26,521 پر مستحکم ہے۔ کیرالہ میں 13 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,406 رہ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 55 ہزار 700 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 561 ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے ایک فعال کیس کے بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 309 ہو گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 40,31,527 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,308 ہے۔ مہاراشٹر میں چار فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 140 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 12 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 88 ہزار 168 اور مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 417 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا کے سات ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی فعال مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 67 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1305796 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9653 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں کورونا کے چار، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں تین تین، اڈیشہ اور اتر پردیش میں دو دو، کرناٹک، لداخ اور تمل ناڈو میں ایک ایک کیس پایا گیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.