ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیس ریکارڈ - ملک میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس رپورٹ

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 896ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27508 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 22 ہزار 823 ہوگئی ہے

ملک میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیس ریکارڈ

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 11:58 AM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی تباہی جاری ہے اور اس کے نئے مریض اور ایکٹیو کیسز کی یومیہ تعداد انتہائی سرعت سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر ریکارڈ 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،03،558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 067 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران 52،847 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے یہ تعداد اب تک 1،16،82،136 ہوچکی ہے۔ملک میں مزید 7،41،830 فعال ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، مزید 478 مریضوں کی موت کے ساتھ کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1،65،101 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 92.80 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 5.89 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسزکی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29344 سے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 896ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27508 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 22 ہزار 823 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 222 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55878 ہوچکی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.