ETV Bharat / bharat

ہندوستان کو اب تک 13 ممالک سے امدادی سامان موصول 40 ممالک سے امداد کی پیشکش - corona updates

بھارت میں کووڈ کی وبا سے نمٹنے کے لئے اب تک 13 ممالک سے امدادی سامان موصول ہوئے ہیں، جن میں نو آکسیجن جنریٹر ، 2116 آکسیجن کسنٹریٹر ، 1379 سلنڈر اور 965 وینٹیلیٹر اوردیگر لوازمات نیز ایک لاکھ 36 ہزار ریمڈیسیور کے انجیکشن شامل ہیں۔

ہندوستان کو اب تک 13 ممالک سے امدادی سامان موصول 40 ممالک سے امداد کی پیشکش

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:32 PM IST

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ، ماریشس، سنگاپور، روس، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، رومانیہ، امریکہ، تھائی لینڈ، جرمنی، فرانس، بیلجیم اور اٹلی سے امدادی سامان آیا ہے۔ روس سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ اسپوتنک-5 ویکسین بھیجی گئی ہیں۔

یہ امدادی سامان 27 اپریل سے اتوار 2 مئی تک موصول ہوئے ہيں۔ اس کے علاوہ 80 ٹن مائع میڈیکل آکسیجن سعودی عرب سے سمندر کے راستے سے آرہی ہے۔ فرانس نے ہندوستان کو اسپتال میں آکسیجن تیار کرنے والے 8 جدید ترین پلانٹ فراہم کیے ہیں۔ یہ آٹھ آکسیجن جنریٹر آٹھ اسپتالوں کو دس سال سے زیادہ عرصہ تک مسلسل آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہيں۔

حکومت نے پہلے ہی آٹھ اسپتالوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں یہ پلانٹ ترجیح اور ضرورت کی بنیاد پر لگائے جائیں گے۔ ان میں سے کم از کم چار اسپتال دہلی سے ہیں۔ اس سے کئی اہم مقامات پر آکسیجن کی فراہمی میں راحت ملے گی۔

ہندوستان کو اب تک 13 ممالک سے امدادی سامان موصول 40 ممالک سے امداد کی پیشکش
ہندوستان کو اب تک 13 ممالک سے امدادی سامان موصول 40 ممالک سے امداد کی پیشکش

سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا کے مطابق حکومت بنیادی طور پر مائع آکسیجن کے حصول پر توجہ دے رہی ہے جس میں آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹوں، کنسنٹریٹر، آکسیجن سلنڈروں، کرائیوجینک ٹینکروں سمیت مائع آکسیجن حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ، روس، جاپان، فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت 40 سے زیادہ ممالک نے ہندوستان کی مدد کے لئے طبی سامان اور آکسیجن سے متعلق سازوسامان کی پیش کش کی ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں سے 500 سے زیادہ آکسیجن پروڈکشن پلانٹس، 4 ہزار آکسیجن کنسینٹریٹر، 10000 آکسیجن سلنڈر آ رہے ہیں۔

یو این آئي۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.