لندن: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے مابین بہت اچھے تعلقات ہونے چاہئیں لیکن جب پاکستان جیسا پڑوسی ہندوستان میں مسلسل دہشت گردی پھیلا رہا ہے تو اس کے ساتھ اچھے تعلقات کیسے ممکن ہوسکتے ہیں اپنے دورے کے دوران یہاں پاکستان کے ساتھ روابط سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، "میں مانتا ہوں کہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں لیکن یہ پاکستان کے انداز سلوک پر بھی منحصر ہے۔ ہندوستان میں پاکستان دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر پاکستان ہندوستان میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے تو اس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا بہت مشکل ہے اور ان دنوں ایسی ہی صورتحال پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہے۔'
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، "دیکھو، کھڑگے کانگریس کے منتخب صدر ہیں، مجھے کھڑگے کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے، وہ بہت قابل لیڈر ہیں۔ وہ برسوں سے کانگریس کے کارکن رہے ہیں۔ وہاں سے پارٹی صدر کے عہدے پر پہنچنا ان کی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے، لیکن اس بار ہم مل کر بی جے پی کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔' جب راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ وہ بار بار جمہوریت کو خطرہ لاحق ہونے کی بات کیوں کرتے ہیں، تو انہوں نے کہا، "یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، یہ ہمارے ملک کا معاملہ ہے اور ہم اندر سے اس کا حل تلاش کریں گے۔ ہمیں مل کر اسے حل کرنا ہوگا۔'
یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slams RSS بھارت کے تمام اداروں پر آر ایس ایس کا قبضہ، راہل گاندھی
یو این آئی