ETV Bharat / bharat

Women's empowerment:ہندوستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے، اسمرتی ایرانی - خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ ہندوستان میں مودی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور برابری کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے معیشت میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے معیشت میں خواتین کی شرکت کو بڑھایا جا رہا ہے۔ Statement by Union Minister for Women and Child Development Smriti Irani

اسمرتی ایرانی
اسمرتی ایرانی
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 6:53 AM IST

خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اور زمینی سطح پر ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہا ہے۔

Statement by Union Minister for Women and Child Development Smriti Irani

بالی، انڈونیشیا میں جی-20 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ خواتین کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ہندوستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں جی-20 ممالک سے خواتین کے مسائل سے متعلق وزراء شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کا موضوع ہے "خواتین کو بااختیار بنانا - ڈیجیٹل صنفی فرق: ڈیجیٹل معیشت میں اور مستقبل کے طریقہ کار میں خواتین کی شراکت"۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ ہندوستان میں مودی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور برابری کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے معیشت میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے معیشت میں خواتین کی شرکت کو بڑھایا جا رہا ہے۔

کانفرنس کے موقع پر محترمہ ایرانی نے انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے وزراء سے ملاقات کی۔ انہوں نے یورپی یونین کے مساواتی کمشنر سے بھی ملاقات کی۔

ایرانی نے انڈونیشیا کی خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کے تحفظ کی وزیر بنتانگ پشپایوگ کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے ایک دوسرے کے ملک میں خواتین کی ترقی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جاری مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں معلومات لیں اور اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ مسز ایرانی، آسٹریلیا کی وزیر خزانہ، خواتین اور پبلک سروس کی وزیر سینکیٹ جی سے بھی ملاقات کی اور انہیں مودی حکومت کی خواتین پر مبنی پالیسیوں اور منصوبوں جیسے ہاؤسنگ، صحت اور مالی شمولیت وغیرہ کے بارے میں واقف کرایا۔

مزید پڑھیں:Smriti Irani Inaugurates Sealdah Metro Station: سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے افتتاح کیا

مسز ایرانی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے یورپی یونین کی مساوات کمشنر ہیلنڈالی سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ نتیجہ مثبت بات چیت کی۔ مسز ہیلینڈلی نے ہندوستان میں خواتین کی بہبود کے لیے زمینی سطح پر کیے گئے کاموں کی تعریف کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.