ETV Bharat / bharat

Draupadi Murmu Speech ملک میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ - مرمو نے پارلیمنٹ میں خطاب کیا

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ مرمو نے کہا کہ 'بھارت میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے تجاوز کر گئی ہے۔' Murmu on Female Population

ملک میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 1:14 PM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ 'بھارت میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے تجاوز کر گئی ہے اور خواتین ہر محاذ پر آگے بڑھ کر ملک کو آگے لے جانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرمو نے کہا، ’’آج ہم 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' مہم کی کامیابی دیکھ رہے ہیں۔ ملک میں پہلی بار خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوئی ہے اور خواتین کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ آج کی ہماری بہنیں اور بیٹیاں اتکل بھارتی کے خوابوں کے مطابق عالمی سطح پر اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کام کے کسی بھی شعبے میں خواتین پر کوئی پابندی نہ ہو۔ آج خواتین کے لئے کان کنی کے کام سے لے کر فوج کے اگلے محاذ تک تمام شعبوں کو بھرتی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ملٹری اسکولوں سے لے کر ملٹری ٹریننگ اسکولوں تک میں اب ہماری بیٹیاں تعلیم و تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

صدرنے اپنے خطاب میں خواتین کے لیے کام کے حالات کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا، "یہ میری حکومت ہی ہے جس نے تعطیل زچگی کو 12 ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتے کیا ہے۔ مرمو نے اپنی آبائی ریاست اڑیسہ کی مشہور شاعرہ اتکل بھارتی کنتلا کماری سابت کی سو سال پہلے کی سطرکا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’وسندھرا-تلے بھارت رمنی نوہے ہین نوہے دین، امر کیرتی کوٹی یوگے کیبھن جگتون نوہب لین‘‘ یعنی ہندوستان کی عورت روئے زمین پر کسی کے مقابلے میں نہ توکمتر ہے اور نہ ہی عاجز اور ساری دنیا میں اس کی لافانی شہرت زمانے تک کبھی نہیں مٹے گی، یعنی ہمیشہ قائم رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Draupadi Murmu Speech Highlights ایوان سے صدر جمہوریہ کا پہلا خطاب، اہم نکات جانیے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.