ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کیسز میں آئی کمی، نئے کیسز 2.59 لاکھ، اموات 4209 - urdu news

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 259269 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 4209 اموات ہوئی ہیں۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : May 21, 2021, 9:45 AM IST

Updated : May 21, 2021, 10:57 AM IST

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔ کورونا کے اضافی معاملوں کے پیش نظر خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تشویش ناک ہے۔ 19 مئی کو 4529 افراد کی کورونا سے موت ہوئی تھی جبکہ آج بھی اموات کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر 4209 ہو گئی ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 259269 کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,60,31,991 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,209 ہے جس سے کل تعداد 2,91,331 ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 3,57,295 ہے جس سے کل تعداد 2,27,12,735 ہو گئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 30,27,925 ہے۔ ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 19,18,79,503 ہوگئی ہے۔

ملک میں چار دن بعد 24گھنٹوں میں انفیکشن سے ہونے والی اموات کے چار ہزار سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 162 اموات ہوئیں، جبکہ 19091 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی کل تعداد 13895 ہوگئی ہے اور کل معاملے 129958 ہو گئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 10 دنوں میں کورونا کیسز میں 75 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ اموات میں صرف 27 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔ جبکہ ممبئی میں گزشتہ 10 دنوں میں کورونا کے معاملے میں 25 فیصد کمی درج کی گئی ہے اور اموات میں 23 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔

گزشتہ سات دنوں کے اعداد و شمار:

15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890

16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077

17 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 281386، اموات ۔ 4106

18 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 263533، اموات ۔ 4329

19 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 267334، اموات ۔ 4529

20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874

21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209

Last Updated : May 21, 2021, 10:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.