ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حالیہ کچھ روز سے اموات کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37,566 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 3,03,16,897 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 907 ہے جس سے کل تعداد 3,97,637 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56,994 ہے جس سے کل تعداد 2,93,66,601 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 5,52,659 ہیں۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
20 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576
21 جون: نئے کیسز۔ 58,419، اموات۔ 1576
22 جون: نئے کیسز۔ 42,640، اموات۔ 1,167
23 جون: نئے کیسز۔ 50,848، اموات۔ 1,358
24 جون: نئے کیسز۔ 54,069، اموات۔ 1,321
25 جون: نئے کیسز۔ 51,667، اموات۔ 1,329
26 جون: نئے کیسز۔ 48,698، اموات۔ 1,183
27 جون: نئے کیسز۔ 50,040 ، اموات۔ 1258
28 جون: نئے کیسز۔ 46,148، اموات۔ 979
29 جون: نئے کیسز۔ 37,566، اموات۔ 907۔