ETV Bharat / bharat

بھارت چین سرحدی تنازع کم ہونے کا امکان - چشول میں کمانڈر سطح کے مذاکرات

چھ نومبر کو چشول میں منعقدہ 8 ویں کمانڈر سطح کے مذاکرات میں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری نوین سریواستو اور ڈائرکٹوریٹ جنرل ملٹری آپریشنز کے بریگیڈیئر گھئی نے حصہ لیا تھا۔'

بھارت چین سرحدی تنازع کم ہونے کا امکان
بھارت چین سرحدی تنازع کم ہونے کا امکان
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 7:40 PM IST

بھارت اور چین کی فوجیں 2021 کے آغاز یا اپریل مئی کے دوران اپنے اپنے محاذ میں واپس آجائیں گی۔ فوجی ذرائع کے حوالے سے اے این آئی نے اس بارے میں معلومات دی ہے۔

دراصل 6 نومبر کو چشول میں منعقدہ 8 ویں کمانڈر سطح کے مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اے این آئی نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کو 'پینگونگ تسو جھیل' کے علاقے میں ہونے والے مذاکرات کے ذریعہ تین مراحل میں نافذ کیا جانا ہے۔'

فیصلہ کن منصوبے کے مطابق 'سرحد کے ساتھ تعینات ٹینکس، بکتر بند عملہ اور بکتر بند گاڑیاں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) سے ایک طہ فاصلے پر واپس بلا لی جائیں گی۔ اس کے لئے دونوں فریقوں کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے۔'

دونوں فوجوں کے مابین ہونے والی بات چیت کے مطابق 'ایک دن کے اندر ٹینکوں اور بکتر بند اہلکاروں کی منتقلی عمل میں لایا جائےگا۔

واضح رہے کہ 'یہ مذاکرات 6 نومبر کو منعقد کی گئی تھی، جس میں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری نوین سریواستو اور ڈائرکٹوریٹ جنرل ملٹری آپریشنز کے بریگیڈیئر گھئی نے حصہ لیا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.