ETV Bharat / bharat

بھارت۔چین 8 ویں دور کی بات چیت - بھارتی اور چینی فوجی عہدیداروں

مشرقی لداخ میں گذشتہ چھ ماہ سے ایل اے سی پر بھارت اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد اب اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالک بہت جلد کسی حل پر پہنچ جائیں گے۔

India, China close to 'breakthrough' over disengagement on LAC
بھارت۔چین 8 ویں دور کی بات چیت، ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے سے اتفاق
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 7:54 PM IST

بھارتی اور چینی فوجی عہدیداروں نے ایک بار پھر مشرقی لداخ میں سرحدی تعطل کو ختم کرنے کےلیے بات چیت کی گئی۔ 8 ویں دور کی بات چیت کا خط قبضہ پر بھارتی علاقہ میں انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

بھارتی اور چینی افواج کے مابین کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا مقصد مشرقی لداخ میں تمام اہم مقامات سے افواج کو پیچھے ہٹانے پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا جبکہ گذشتہ کچھ روز کے دوران بھارتی اعلیٰ فوجی حکام کی جانب سے مشرقی لداخ میں مختلف اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔

بھارتی فوج کی جانب سے منعقدہ اجلاسوں میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ چین کے ساتھ بات چیت کے دوران چینی افواج کو پیچھے ہٹنے اور تصادم روکنے پر زور دیا جائے گا۔

دو روز قبل دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہوئی آٹھویں دور کی بات چیت میں بھی بھارتی حکام نے چین پر کشیدگی کو کم کرنے کےلیے اصرار کیا۔ تاہم بھارتی فریق محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ آٹھویں دور کی بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ایل اے سی پر کشیدگی کو کم کرنے کےلیے دونوں فریقین کے مابین تعمیری گفتگو کی گئی اور اجلاس میں طئے پائے امور کی پابندی کرنے اور غلط فہمیوں سے بچنے پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقین نے بہت جلد ایک اور اجلاس منعقد کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.