ETV Bharat / bharat

'عسکریت پسندی کے خلاف ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 3:45 PM IST

ازبیکستان کے صدر شوکت میرزیویو کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سال وہ ازبیکستان کے دورے کے منتظر تھے لیکن ان کا ازبیکستان کا دورہ کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

'عسکریت پسندی کے خلاف ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں'
'عسکریت پسندی کے خلاف ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں'

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ازبیکستان کے صدر شوکت میرزیویو نے بھارت - ازبکیستان ورچوئل سمٹ میں شرکت کی۔

وہیں سمٹ کے دوران ازبیکستان کے صدر شوکت میرزیویو نے کہا کہ 'مجھے توقع ہے کہ وزیر اعظم مودی اگلے برس ازبیکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دونوں ملک کے مابین دوستانہ تعلقات کی ترقی کا ایک تاریخی موقع ہوگا۔'

کانفرنس میں مودی نے کہا کہ 'انتہا پسندی، شدت پسندی اور علیحدگی پسندی پر ہمارے خدشات ایک جیسے ہیں۔ ہم دونوں عسکریت پسندی کے خلاف مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، علاقائی سلامتی کے امور پر بھی ہمارا یکساں رویہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت اور ازبیکستان کے درمیان بہتر تعلقات قدیم زمانے سے ہی ہیں۔ ہمارے خطے کے چیلینجز ایک جیسے ہیں، لہذا ہمارا رشتہ ہمیشہ مستحکم رہا ہے۔'

مودی نے کہا کہ 'گزشتہ کچھ برسوں میں دونوں ملکوں کے مابین معاشی شراکت داری بھی مستحکم ہوئی ہے اور بھارت ازبکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں 15 دسمبر سے کرفیو نافذ کا فیصلہ

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی لائن آف کریڈٹ' کے تحت متعدد منصوبوں پر غور کیا جارہا ہے۔'

انہوں نے کہا 'انفراسٹرکچر، انفارمیشن اور ٹکنالوجی، تعلیم، صحت جیسے شعبوں میں بھارت کی بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں جو ازبیکستان کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.