آج ڈوڈہ کے علاقے بھلیسہ میں دہلی سے تعلق رکھنے والے 4 مسافرین میں کورونا وائرس کی مثبت علامات پائی گئیں جن میں ایک عورت کو آکسیجن دی جارہی ہے۔
اب صرف 3 یا 4 روز میں کورونا وائرس کے 21 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ میں جموں سے آنے والی نیشنل ہائی وے پر پرانے چیک پوسٹ بیئرنگ پر کسی قسم کے انتظامات نہیں کر رہا جہاں داخل ہونے سے پہلے ان افراد کا ٹیسٹ کیا جاسکے۔
بھلیسہ کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی انتظامیہ نے ملک کے مختلف حصوں سے بھلیسہ کے علاقے میں آنے والے لوگوں کے لئے کوئی مناسب چیکنگ کا انتظام نہیں کیا ہے۔ مقامی افراد نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں کے لئے مناسب طریقے سے ٹیسٹنگ انتظامات کریں جو بھلیسہ میں آ رہے ہیں۔
اگر کوئی مریض مثبت پایا جائے تو انہیں مناسب طریقے سے الگ تھلگ کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے ایس او پز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل بھی کی تاکہ بھلیسہ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔