نئی دہلی: پور ملک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے، جس سے کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد کی تصدیق کرنا آسان ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 2,95,416 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 89.53 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہفتہ کی صبح 7 بجے تک 218.68 کروڑ ویکسین لگائی گئی تھیں۔Covid Test In India
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 3,805 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4,45,91,112 ہو گئی ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.29 فیصد ہے اور اسی مدت کے دوران کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 1290 کی کمی آئی ہے، جس کی وجہ سے فعال مریضوں کی تعداد 38293 رہ گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.09 فیصد ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 96 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک پورے ملک میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار 24 ہزار 164 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں اور اسی دوران کورونا کی وبا سے 14 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے ملک میں اب اموات کی تعداد بڑھ کر 528655 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے اور صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.73 فیصد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی راجدھانی میں کووڈ-19 انفیکشن کے 10 معاملات کا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 389 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1976478 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 26502 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 انفیکشن کے 1041 کیسز کم ہو کر 10605 رہ گئے ہیں اور اب تک 6723898 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 71158 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں کرناٹک میں 88 کورونا مریضوں کے اضافے کے ساتھ اب یہ تعداد بڑھ کر 2821 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4021721 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 40284 تک پہنچ گئی۔
مہاراشٹر میں کورونا کے 84 متاثرین کی تعداد کم ہو کر 3192 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7969878 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 148343 ہو گئی ہے۔
یو این آئی