ETV Bharat / bharat

Yashwant Jadhav Income Tax Raid: شیوسینا رہنما کی رہائش گاہ سمیت تین مقامات پر آئی ٹی کا چھاپہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

یشونت جادھو پچھلے پانچ سالوں سے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ بی جے پی کے رہنماوں نے مسلسل ان پر گمنام کمپنیوں کے ذریعے مالی بدانتظامی کا الزام لگایا ہے۔ اس لیے سنجے راوت کے بعد شیوسینا کے ایک اور رہنماء مرکزی تفتیشی ایجنسی کے نشانے پر آ گیا ہے۔ Income Tax Raids at Yashwant Jadhav's Home

شیوسینا کے رہنماء کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 9:40 AM IST

Updated : Feb 25, 2022, 6:56 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں انکم ٹکس محکمہ کی جانب سے شیوسینا کے رہنماء یشونت جادو سمیت انکے پی اے باپن ساونت اور وجے لپارے عرف داؤد کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

شیوسینا رہنما کی رہائش گاہ سمیت تین مقامات پر آئی ٹی کا چھاپہ

این سی پی کے وزیر نواب ملک کی گرفتاری کے بعد اب مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اپنا مورچہ شیوسینا کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ انکم ٹیکس حکام نے جمعہ کی صبح ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور شیوسینا کے رہنماء یشونت جادھو کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ Income Tax Officer Arrived At Yashwant Jadhav's House

انکم ٹیکس آفیسر آج صبح سی آر پی ایف کے جوانوں کے ساتھ یشونت جادھو کے گھر پہنچے۔ اطلاع ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے یشونت جادھو سے گھر پر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

جادھو کے گھر پر دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یشونت جادھو سے کس معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Nawab Malik Being Questioned by ED: نواب ملک سے ای ڈی کی پوچھ گچھ جاری

یشونت جادھو پچھلے پانچ سالوں سے سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ بی جے پی کے رہنماوں نے مسلسل ان پر گمنام کمپنیوں کے ذریعے مالی بدانتظامی کا الزام لگایا ہے۔ اس لیے سنجے راوت کے بعد شیوسینا کا ایک اور رہنماء مرکزی تفتیشی ایجنسی کے نشانے پر آ گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یشونت جادھو کی بیوی یامنی جادھو نے نواب ملک کی حمایت میں مہاوکاس اگھاڑی کے ایجیٹیشن میں حصہ لیا تھا۔

Last Updated : Feb 25, 2022, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.