یوم آزادی سے قبل اردو اکادمی کی جانب سے ایگزبیشن کا آج دارالحکومت جے پور میں افتتاح کیا گیا ہے اس ایگزیبیشن کی ریاست بھر میں کافی تعریف ہورہی ہے۔
راجستھان اردو اکادمی کے سیکرٹری معظم علی نے بتایا کہ آج آزادی کے 75 سال کی خوشیاں ہم منارہے ہیں۔
![جے پورمیں اردواکادمی کی جانب سے ایگزیبیشن کی افتتاح](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-urduakjibeshon-01-spc-bite01-7204840_05082021105157_0508f_1628140917_108.jpg)
جنگ آزادی میں اردو کا اہم کردار رہا ہے اور راجستھان میں جن لوگوں نے آزادی کے وقت اردو کے اعتبار سے اپنا کردار نبھایا اور اپنی موجودگی درج کروائی تھی ان کی کتابوں کو اس ایگزیبیشن میں شائع کیا جارہا ہے۔
![جے پورمیں اردواکادمی کی جانب سے ایگزیبیشن کی افتتاح](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-urduakjibeshon-01-spc-bite01-7204840_05082021105157_0508f_1628140917_117.jpg)
![جے پورمیں اردواکادمی کی جانب سے ایگزیبیشن کی افتتاح](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-urduakjibeshon-01-spc-bite01-7204840_05082021105157_0508f_1628140917_1056.jpg)
![جے پورمیں اردواکادمی کی جانب سے ایگزیبیشن کی افتتاح](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/rj-jai-urduakjibeshon-01-spc-bite01-7204840_05082021105157_0508f_1628140917_256.jpg)
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے یہ کوشش کی ہے کہ کتابوں کے ساتھ ساتھ ہم لوگ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی ان تصویروں کو بھی نمایاں کریں جن تصویروں کو آج تک کسی نے نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیں:راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے سیمینار منعقد
واضح رہے کہ ایگزیبیشن میں ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے اردو شاعروں اردو مصنفوں اور دیگر لوگوں کی کتابوں کو رکھا گیا ہے تاکہ عوام ان لوگوں سے واقف ہوں جنہوں نے اردو کے ذریعہ جنگِ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔