ETV Bharat / bharat

Computer Lab In Muzaffarnagar Jail مظفر نگر جیل میں قیدیوں کے لیے کمپوٹر لیب کا انتظام - جیل میں قیدیوں کے لیے کمپوٹر لیب

مظفر نگر جیل میں ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے کمپیوٹر رومز کا افتتاح کیا۔ جیل میں کمپیوٹر رومز کے قیام کا مقصد قیدیوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا تاکہ وہ سماج میں بہتر زندگی گراز سکیں۔Inauguration of computer lab for prisoners in Muzaffarnagar Jail

مظفر نگر جیل میں قیدیوں کے لیے کمپوٹر لیب کا انتظام

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 12:25 PM IST

مظفر نگر جیل میں قیدیوں کے لیے کمپوٹر لیب کا انتظام

مظفر نگر: اترپردیش حکومت نے جیل میں بند قیدیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے نئے اکسپریمنٹ کا آغاز کیا ہے، اس سلسلے میں اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی جیل میں ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے ڈسٹرکٹ جیل میں کمپیوٹرز کا انتظام کیا ہے، جس سے جیل قیدیو کو کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ باہر نکل کر ایک بہتر زندگی کی شروعات کر سکیں۔ مظفر نگر جیل اتر پردیش کی پہلی ایسی جیل ہے جہاں قیدیوں کے لیے ایک جدید لائبریری قائم کی گئی ہے۔ ساتھ ہی جدید سہولیات سے آراستہ کمپیوٹر رومز بھی بنائے گئے ہیں، جہاں قیدیوں کو کمپیوٹر کی ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ ان کی زندگی بہتر ہو سکے اور آنے والے وقت میں وہ روزگار سے وابسطہ ہوسکیں۔ ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے پیر کی صبح مظفر نگر جیل کا دورہ کیا اور وہاں کمپیوٹر روم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر نے کہا کہ اترپردیش حکومت مسلسل نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ریاست میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے آئی آئی ٹی کالج کھولے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جیلوں میں بند قیدیوں کی زندگی میں مثبت سوچ پیدا کر نے کے لئے نہ صرف تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ آج کے جدید دور میں قیدیوں کے لیے لائبریری اور کمپیوٹر روم بنا کر انہیں بہتر زندگی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جب یہ قیدی سزا مکمل کرکے جیل سے باہر آئیں گے تو ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ مردآباد: خواتین قیدیوں کو روزگار سے منسلک کیا گیا

بتادیں کہ مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرما گزشتہ دو سال سے مظفر نگر جیل کے بہتر نظم و نسق کے حوالے سے کافی سرخیوں میں رہے ہیں۔ وہ مظفر نگر جیل میں قیدیوں کے لیے تعلیم اور کھیل کا اہتمام کراتے ہیں، ساتھ ہی قیدیوں میں مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے جیل میں مذہبی پروگرام کا انعقاد کراتے رہتے ہیں۔ تمام مذاہب کے قیدی چاہے وہ قومی تہوار ہو، دیوالی یا عید کا تہوار ہو، ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر گلے لگا کر آپسی بھائی چارے کی مثال قائم کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مظفر نگر جیل میں بھی ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال قائم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.