جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج اور اندھیری بالن فاؤنڈیشن پونے کی جانب سے مخصوص بچوں کے لیے پریوار اسکول کا افتتاح کیا گیا اور اس پروگرام میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔
یہ پریوار اسکول 2017 سے چل رہا ہے۔ پونے کی اندھیری بالن فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او نے اس اسکول کی تعمیر میں مدد کی۔ اسکول میں مخصوص بچوں کے لئے کلاس روم، پلے گراؤنڈ اور دیگر سہولیات دی گئی ہے۔ ضلع بارہمولہ کے 150 کنبے اس اسکول کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔
پونیت بالن نے اے ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آرمی کے ساتھ مل کر ضلع بارہمولہ میں اس اسکول کا افتتاح کیا۔ اسکول میں جگہ کم تھی، جس کے بعد ہم نے فیئر اندھیری بالن فاؤنڈیشن کی مدد سے اس اسکول کو تعمیر کرایا۔
جی او سی 15 کور ڈی پی پانڈے نے کہا کہ ضلع میں 74 بچے ہیں لیکن ہم نے ڈیڑھ سو بچوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت فکر ہے کیونکہ ضلع کی عوام نے ہم پر یقین کیا ہے اور ان کے بچے روزانہ ہمارے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ کابینہ نے اسکولی بچوں کے لیے ’پردھان منتری پوشن شکتی یوجنا ‘کو منظوری دی
اس موقع پر جنرل ڈی پی پانڈے، جی او سی 15 چنار کور، میجر جنرل وریندر واٹس، جی او سی بارہمولہ ڈویژن بریگیڈ، امیت در، اندھیری بالن فاؤنڈیشن پونہ، رئیس بٹ ایس ایس پی بارہمولہ، احسان میر آئی ڈی سی بارہمولہ موجود تھے۔