ETV Bharat / bharat

Babar Murder Case: بابر قتل کیس میں ریاستی اقلیتی کمیشن نے ڈی جی پی سے جواب طلب کیا

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 12:18 PM IST

کشی نگر میں بی جے پی کے حامی بابر کے قتل کا معاملہ بھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ ریاست کے دیگر اضلاع سے مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی حامیوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ کئی دیگر اضلاع میں بھی بی جے پی حکومت کی حمایت کرنے پر مسلم طبقہ کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ UP Minority Commission has Written a Letter to the State DGP Seeking Response in the Babar Murder Case

ڈی جی پی
ڈی جی پی

کشی نگر میں بی جے پی کے حامی بابر کے قتل کا معاملہ بھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ ریاست کے دیگر اضلاع سے مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی حامیوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ کئی دیگر اضلاع میں بھی بی جے پی حکومت کی حمایت کرنے پر مسلم طبقہ کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی پی
ڈی جی پی

ان معاملات کے منظر عام پر آنے کے بعد جمعرات کو اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے یوپی کے ڈی جی پی کو ایک خط لکھ کر متعلقہ اضلاع کے کپتانوں سے کہا کہ وہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیں اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہےUP Minority Commission has Written a Letter to the State DGP Seeking Response in the Babar Murder Case

ڈی جی پی

ریاستی اقلیتی کمیشن کے رکن سردار پروندر سنگھ نے کہا بی جے پی کی جیت پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو ووٹ دینے اور حمایت کرنے پر خاندان کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ پرویندر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19(1) کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح آئین کے آرٹیکل 21 میں ملک کے ہر شہری کو عزت کی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ ایسے میں عوام کے آئینی حقوق کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:کانپور قتل معاملہ: سنجیت کی بہن نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

ڈی جی پی کو لکھے ایک خط میں اراکین رومانہ صدیقی اور سردار پروندر نے کہا کہ آپ اتر پردیش کے تمام ڈویژنوں اور اضلاع کے اے ڈی جی زون، آئی جی، ڈی آئی جی، پولیس کمشنر اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کو ایک سرکلر جاری کریں۔ تاکہ اگر ریاست میں ایسے واقعات منظر عام پر آتے ہیں تو ان کی مکمل چھان بین کر کے فوری کارروائی کی جا سکے۔ یہی نہیں کمیشن نے ڈی جی پی سے 4 دن میں خط کا جواب بھی طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.