ملک میں کورونا انفیکشن سے نجات پانے والوں کے روز بروز کم ہوتے ہوئے معاملات میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار سے زیادہ افراد صحتمند ہوئے۔ جس کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 49 لاکھ 59 ہزار 455 افراد کا کووڈ 19 کا ویکسی نیشن کیا جا چکا ہے۔ جمعرات کو پانچ لاکھ نو ہزار 893 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 12408 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ دو ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 15853 مریض صحتمند ہوئے، جس کے ساتھ صحت مند ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 96 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی فعال معاملے کم ہوکر ایک لاکھ 51 ہزار 460 رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران 120 مریض فوت ہوئے اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 823 ہوگئی۔ملک میں ری کوری کی شرح 97.16 ہوگئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح 1.40 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔