ETV Bharat / bharat

چوبیس گھنٹے میں 15 ہزار سے زیادہ مریض کورونا سے صحت یاب

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 12408 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ دو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وہیں، اس دوران 15853 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

in one day more than 15000 patients beat corona
ایک دن میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 5:23 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کے انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں، ابھی تک ملک میں 49 لاکھ 59 ہزار 455 افراد کو کووڈ 19 کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جمعرات کو پانچ لاکھ نو ہزار 893 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔

مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 12408 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ دو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اس دوران 15853 مریض صحتمند ہوئے، جس کے ساتھ صحت مند ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 96 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ وہیں، فعال کیسز کم ہوکر ایک لاکھ 51 ہزار 460 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 120 مریض فوت ہوئے ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 823 ہوگئی۔

ملک میں صحتیابی کی شرح 97.16 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 1.40 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.