ETV Bharat / bharat

لداخ: لہیہ میں 25 طلبہ کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 5:41 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'لداخ کے لہیہ ضلع میں قائم چلڈرن اسکول میں گذشتہ روز ٹیسٹ کے دوران 25 طلبہ کی رپورٹ مثبت آئی، جبکہ اسی اسکول میں 7 نومبر کے روز 20 طلبہ کی رپورٹ پازٹیو آئی تھی'۔

لہیہ میں 25 طلبہ کورونا سے متاثر
لہیہ میں 25 طلبہ کورونا سے متاثر

یونین ٹریٹری لداخ کے لہیہ ضلع میں 25 طلبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے 15نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'لداخ کے لہیہ ضلع میں قائم چلڈرن اسکول میں گزشتہ روز ٹیسٹ کے دوران 25 طلبہ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ اسی اسکول میں 7نومبر کے روز 20 طلبہ کی رپورٹ پازٹیو آئی تھی'۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ لہیہ شری کانت بالا صاحب نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 15 نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں، تاہم اس کا اطلاق بورڈ امتحانات پر نہیں ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات مقررہ تاریخوں پر ہی لیے جائیں گے، جس دوران کورونا رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف میڈیکل آفیسر لہیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہاسٹل میں قیام پذیر طلبا کی گھر واپسی سے قبل اُن کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں، تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں: راجوری: کورونا مثبت پائے گئے سبھی طلبہ کووڈ کیئر سنٹر منتقل

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئن لائن موڑ کے ذریعے درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ بتادیں کہ مزید 37 افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد لداخ میں کل مل کر 158 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں 154 لہیہ اور چار کرگل سے تعلق رکھتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.