ETV Bharat / bharat

SC Extends ED Director Term سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر کی میعاد میں پندرہ ستمبر تک توسیع کردی

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 6:26 PM IST

مرکزی حکومت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر سنجے مشرا کی میعاد 15 اکتوبر تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ جس پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے کے بعد توسیع عوامی اور قومی مفاد کے تحت سنجے مشرا کی میعاد میں 15 ستمبر تک توسیع کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے 11 جولائی کے فیصلے کے مطابق سنجے مشرا کی میعاد 31 جولائی کو ختم ہونے والی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں 15 ستمبر تک توسیع کی اجازت دیتے ہوئے جمعرات کو واضح کیا کہ اس کے بعد کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سنجے مشرا کی میعاد 15 اکتوبر تک بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ لیکن جسٹس بی. آر گاوائی، جسٹس وکرمناتھ اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے کہا کہ وہ وسیع عوامی اور قومی مفاد میں توسیع دے رہی ہے، لیکن مشرا 15 ستمبر کی آدھی رات کے بعد ای ڈی کے سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔

سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے ای ڈی کی مدت میں توسیع کی مرکز کی درخواست پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ کیا سبکدوش چیف کے علاوہ پورا محکمہ نااہل لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔ بنچ نے مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے پوچھا کہ کیا ہم ایسی تصویر پیش نہیں کر رہے ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی اور شخص نہیں ہے اور پورا محکمہ نااہل لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے دلیل دی کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے جائزے کے پیش نظر ای ڈی کی موجودہ قیادت کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی درجہ بندی کے معاملے کو جاری رکھے۔ مہتا نے کہا کہ مشرا کی موجودگی لازمی نہیں ہے لیکن جائزہ لینے کے پورے عمل اور درجہ بندی کے لیے ان کی موجودگی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس کے۔ وی راجو نے کہا کہ کچھ پڑوسی ممالک چاہتے ہیں کہ بھارت FATF کی 'گرے لسٹ' تک پہنچ جائے اور اس لیے انھیں ای ڈی کے سربراہ کے عہدے پر برقرار رہنا ضروری ہے۔ بنچ ای ڈی کے سربراہ مشرا کی میعاد میں 15 اکتوبر تک توسیع کی مانگ کرنے والی مرکز کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 11 جولائی کو عدالت عظمیٰ نے سنجے مشرا کی مدت ملازمت میں ایک ایک سال کی مسلسل دو میعادوں کی توسیع کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ اس کے 2021 کے فیصلے کے ہی متصادم ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انڈین ریونیو سروس کے افسر کو مزید مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جانی چاہیے۔ جس کے بعد عدالت نے نومبر میں ختم والی سنجے مشرا کی مدت ملازمت کو کم کرکے 31 جولائی کر دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.