ETV Bharat / bharat

سن رائز حیدرآباد کی ٹیم میں ٹی نٹراجن کی جگہ عمران ملک کا انتخاب

عمران ملک کے سن رائز حیدر آباد کی ٹیم میں شامل ہونے پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے اپنے اور ایل جی منوج سنہا کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 11:41 AM IST

سن رائز حیدر آباد کی ٹیم میں ٹی نٹراجن کی جگہ عمران ملک کا انتخاب

کورونا سے متاثر پائے گئے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن کی جگہ پر سرینگر کے رہنے والے دائیں ہاتھ کے گیند باز عمران ملک کو سن رائز حیدر آباد کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی پی ایل کی ایک میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریگولیشن (6. 1سی) فرنچائزی کو مختصر وقت کے لیے متبادل کھلاڑی کو سائن کرنے کی اجازت ہے جب تک ٹیم کے اصل کھلاڑی کو ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت نہیں ملتی ہے۔

وہیں عمران ملک کے سن رائز حیدر آباد کی ٹیم میں شامل ہونے پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق خان نے خود اور ایل جی منوج سنہا کی جانب سے بھی مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران ملک اس موقع کو بہتر استعمال کرکے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔

مزید پڑھیں:۔ آئی پی ایل 2021: سن رائزرس حیدر آباد کا ایک کھلاڑی کورونا پازیٹیو

مشیر فاروق نے اپنے پیغام میں بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سن رائزرس حیدر آباد میں عمران ملک کا انتخاب نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ کھیل برادری، جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن، کوچ اور ان کے والدین کے لئے فخر کی بات ہے۔ عمر ملک اس وقت تک سن رائزرس حیدرآبار کا حصہ رہیں گے جب تک نٹراجن صحت یاب نہ ہوجائیں اور انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت مل جائے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد آئی اپی ایل کے ٹورنامنٹ میں کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.