ETV Bharat / bharat

رامبن: نوجوانوں کو روزگار دلانے کیلئے سول سوسائٹی کی میٹنگ - بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلانا کمیٹی کا مقصد

میٹنگ میں رامسو پنچایت کے سرپنچ سمیت تمام عوامی نمائندوں اور مقامی سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں کلدیپ سنگھ کو صدر اور عبد الرحمان سوہل کو نائب صدر و عرفان میر کو جنرل سکریٹری بنایا گیا۔

رامسو میں مقامی سول سوسائٹی کی جانب سے اہم میٹنگ

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 1:38 PM IST

ضلع رامبن کے سب ڈویزن رامسو میں مقامی سول سوسائٹی کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا مقصد ایک کمیٹی تشکیل دے کر بے روزگار نوجوانوں کو جموں سرینگر قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے رامسو میں قائم نئی تعمیراتی کمپنی میں روزگار دلانے کے سمیت انہیں لیبر قوانین کے مطابق تنخواہ دلانا ہے۔

رامسو میں مقامی سول سوسائٹی کی جانب سے اہم میٹنگ

میٹنگ میں رامسو پنچایت کے سرپنچ سمیت تمام عوامی نمائندوں اور مقامی سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تشکیل دی گئی کمیٹی میں کلدیپ سنگھ کو صدر اور عبد الرحمان سوہل کو نائب صدر و عرفان میر کو جنرل سکریٹری بنایا گیا۔

میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کے رامسو میں شاہراہ کی کشادگی کے دوران جن لوگوں کی دکانیں کاروبار اور مکانات تباہ ہوئے انہیں کام کرنے کا موقع دیا جانا مقصود ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگرمیں 22 علاقے کنٹینمنٹ زون میں تبدیل

نئی تشکیل کردہ کمیٹی میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی لوگوں کو روزگار دلانے کے لیے تعمیراتی کمپنی کو پابند بنایا جائے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.